مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی دستوں نے ڈیرہ بگٹی سے آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں " آپریشن رد الفساد" کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی، اوچ، گلستان اور ڈیرہ مراد جمالی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرکے وہابی کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے 46 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم، گولہ بارود اور ڈیرہ مراد جمالی میں خود کش حملے کے لئے تیار کی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے پاکستان کی سلامتی کو نشانہ بنا رکھا ہے۔
پاکستان میں سکیورٹی دستوں نے ڈیرہ بگٹی سے آپریشن کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1876894
آپ کا تبصرہ